بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ سکھر کی توسیع کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،پاکستان سول ایوی ایشن حکام

اے پی پی  |  Jan 15, 2024

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سکھر ائیرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا عمل تیز کر دیا ہے،

اس سلسلے میں ایئرپورٹ کی توسیع کیلئے سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ائیرپورٹ کا درجہ دینے اور اس کی توسیع کیلئے سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ سی اے اے کو پیش کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ سکھر کی توسیع کیلئے 8 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،سکھر ایئرپورٹ پر نیا رن وے اور ٹرمینل بلڈنگ تعمیر کی جائے گی، رن وے کی توسیع کے بعد ایئربس سمیت بڑے طیارے سکھر ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایئرپورٹ کا درجہ حاصل کرنے کے بعد ہوائی اڈے پر امیگریشن کائونٹر قائم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More