سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

اے پی پی  |  Jan 15, 2024

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست واپس لے رہے ہیں۔

عوام کی عدالت میں جانا پسند کریں گے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More