تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ سے بھی توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست واپس لے لی

اے پی پی  |  Jan 15, 2024

پشاور۔ 15 جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے بھی الیکشن کمیشن کیخلاف دائر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست واپس لے لی

قانونی ماہرین کا کہناہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد توہین عدالت کیس غیرموثرہوچکا ہے۔پشاورہائیکورٹ کی جانب سے اس کی اگلی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کی گئی تھی۔پی ٹی آئی نے 11 جنوری کو انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی جس میں چیف الیکشن کمینشر، سیکرٹری اور ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں بھی الیکشن کمیشن کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More