چین میں21یں چائنا انٹرنیشنل سافٹ ویئر کارپوریشن کانفرنس کا انعقاد ، پاکستان کی شرکت

اے پی پی  |  Jan 15, 2024

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):چین میں21یں چائنا انٹرنیشنل سافٹ ویئر کارپوریشن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے ذیلی فورم سٹینڈرڈائزیشن اینڈ انٹرنیشنلائزیشن پر تعاون کے لیے تبادلہ خیال ہو اجس دوران چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سافٹ ویئر شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔

چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این ) کی رپورٹ کے مطابق چینگڈو شہر میں منعقدہ کانفرنس کے دوران، پاکستان سافٹ ویئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے پاکستان کی سافٹ ویئر انڈسٹری کا مکمل جائزہ پیش کیا، جس میں سائبر سیکیورٹی، اے آئی ، گیمنگ اور اینی میشن میں ملک کی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے ذریعے دستیاب پرکشش مراعات کو بھی اجاگر کیا ۔ محمد زوہیب خان نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں فنٹیک، ہیلتھ کیئر، ای کامرس، اور دیگر حلوں جیسے مخصوص شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں جن کی عالمی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون مشترکہ منصوبوں اور مشترکہ ترقیاتی اقدامات کو شامل کرنے کے لیے خدمات سے آگے بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے افریقی مارکیٹوں میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے اثرات خاص طور پر فن ٹیک اور گلف ٹیک جیسے شعبوں کو مزید اجاگر کیا اور کہا کہ چینی کمپنیاں جو اِن منڈیوں تک رسائی کے خواہاں ہیں، اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کر سکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں، پاکستانی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق اور ترقی کے وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے چینی ہم منصبوں کے ساتھ شراکت داری حاصل کر سکتی ہیں۔

کانفرنس کے دوران، پاکستان سافٹ ویئر ایسوسی ایشن نے 38 پاکستانی سافٹ ویئر کمپنیوں کے تعارف اور رابطے کی معلومات جاری کیں، ساتھ ہی ان کی مصنوعات اور خدمات اور ان کی مخصوص ضروریات بھی پیش کی گئیں۔پاکستانی کمپنیوں سے تعاون کے شراکت دار کی ضروریات کا ایک ڈسپلے بھی پیش کیا جس میں انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت، اور بلاک چین ٹیکنالوجی تعاون جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔فورم کے ایک منتظم کے طور پر، چینگڈو سٹینڈرڈائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 2020 میں پنجاب یونیورسٹی، پاکستان کے ساتھ مل کر تکنیکی معیار سازی پر چائنا پاکستان کوآپریشن سینٹر قائم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More