شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

ہم نیوز  |  Jan 15, 2024

تحریک انصاف کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔

شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار ، ریحانہ امتیاز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کو الیکشن کی اجازت مل گئی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ مجھے انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار کی رائے لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More