شمالی کوریا کے وزیر خارجہ 3 روزہ دورہ پر ماسکو پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jan 15, 2024

ماسکو۔15جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا کا سرکاری وفد وزیر خارجہ چو سون ہوئی کی قیادت میں 3 روزہ دورہ کے لئے ماسکو پہنچ گیا ۔

تاس کے مطابق ہوائی اڈے پر وفد سے روسی وزارت خارجہ کے حکام، روس میں شمالی کوریا کے سفیر اور شمالی کوریا کے دیگر سفارت کاروں نے ملاقات کی۔چو سون نے یہ دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر کیا ہے ۔ان کا یہ دورہ 17 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More