ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jan 15, 2024

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1238روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.57 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1191 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1216، راولپنڈی 1216، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1280، لاہور 1300، فیصل آباد 1260 اور سرگودھا 1227 روپے رہی۔

ملتان 1234،بہاولپور 1250، پشاور 1200، بنوں 1180، کراچی 1171، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں 1170 روپے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More