درجنوں مسافر سوار تھے لیکن ۔۔ جہاز کے شیشے میں دراڑ پڑنے پر پائلٹ نے کیسے لوگوں کی زندگیاں بچائیں؟

ہماری ویب  |  Jan 15, 2024

ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ اور تیز ترین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے، کئی بار فضا میں چھوٹے چھوٹے پرندے بھی دیوہیکل جہاز کو بری طرح نقصان پہنچادیتے ہیں جبکہ تھوڑی سی خرابی بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کئی بار مسافروں کی زندگی بچالی لیتی ہے۔

ہفتے کے روز تویاما ایئرپورٹ کی طرف محو پرواز جاپان کے ایک مسافر طیارے ’بوئنگ 737‘ کے کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ نظر آنے سے افرا تفری پھیل گئی، اور پائلٹ نے 65 مسافروں کے ساتھ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔

کاک پٹ کی کھڑکی کے شیشے پر کریک آ گیا تھا اورکھڑکی میں دراڑ کی خبر ملنے کے بعد پائلٹ فوری طیارے کو واپس ایئرپورٹ کی طرف لے گیا، ڈومیسٹک فلائٹ میں عملے کے 6 اراکین کے ساتھ مجموعی طور پر 65 لوگ سوار تھے۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق جاپان کی آل نپن ایئرویز کے بوئنگ طیارے کو کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ کی وجہ سے واپس ایئرپورٹ پر لوٹنا پڑا، ترجمان نے بتایا کہ دراڑ کی وجہ سے طیارے کا کنٹرول یا دباؤ متاثر نہیں ہوتا۔واقعے میں کسی بھی مسافر کو کسی طرح کا نقصان پہنچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More