سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی

اے پی پی  |  Jan 14, 2024

راولپنڈی۔14جنوری (اے پی پی):ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی، شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ٹیپو رزاق شہید (عمر 23 سال )ساکن ضلع ساہیوال، ) سپاہی سنی شوکت شہید (عمر24 سال، ساکن ضلع کراچی، سپاہی شفیع اللہ شہید، عمر23 سال، ساکن ضلع لسبیلہ،لانس نائیک طارق علی شہید(عمر25 سال) ،ساکن ضلع اورکزئی اور سپاہی محمد طارق خان شہید، عمر25 سال، ساکن ضلع میانوالی کی نماز جنازہ شہداء کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔

شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے، شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ہمارے شہداکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More