این اے۔171 میں آر او اور ڈی آر او کو حراساں کرنے کامعاملہ،چیف الیکشن کمشنر نےصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کومذکورہ امیدوار کے ہمراہ سماعت کے لیے طلب کرلیا

اے پی پی  |  Jan 14, 2024

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے این اے۔171 میں ایک امیدوار کی طرف سے ڈی آر او کے آفس میں آر او اور ڈی آر او کو حراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ذاتی حیثیت میں مکمل معلومات کے ساتھ بروز مذکورہ امیدوار کے ہمراہ (کل) منگل کو الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں باقاعدہ سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق میڈیا سے ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس کے مطابق این اے۔171 میں ایک امیدوار نے ڈی آر او کے آفس میں آر او اور ڈی آر او کو حراساں کیا اور الیکشن کے پراسیس میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فوری نوٹس لیا اور چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آر او / ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان سے بات کر کے واقعہ کی ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

مزید یہ کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ذاتی حیثیت میں مکمل معلومات کے ساتھ منگل کو انتخابی امیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں باقاعدہ سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے تاکہ آئین اور قانون کے تحت مزید کارروائی کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More