پشاور۔ 14 جنوری (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاورکی جانب سے شہربھرمیں رکشوں اوردیگر پبلک ٹرانسپورٹ پرٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کلمات لکھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،چیف ٹریفک آفیسرڈاکٹرزاہد اللہ کی نگرانی میں مہم کے تحت اب تک ہزاروں رکشوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف قسم کےٹریفک قوانین درج کردیئے گئے ہیں تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکےاوروہ اس پرعملدرآمد کر کے اپنے سفرکومحفوظ بنا سکیں۔سٹی ٹریفک پولیس پشاورکے حکام کی طرف سے رکشوں اوردیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر بلامعاوضہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کلمات لکھے جارہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسرڈاکٹرزاہد اللہ نے کہا ہے کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں، اڈہ جات، تعلیمی اداروں اوردیگر مقامات پرباقاعدہ پروگرامات اورسیمینارزکا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ٹریفک قوانین بارے آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا مقصد صرف یہ ہے کہ حادثات کا تناسب کم سے کم ہواورشہری محفوظ سفرکرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری دوران سفراوورسپیڈنگ اورموبائل فون پر بات کرنے سےگریزکریں جبکہ موٹرسائیکل سوارسفرکرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا فعل ہے لہٰذا نوجوان نسل اس سے گریزکریں تاکہ ان کا جانی ومالی نقصان نہ ہو۔