نگران وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے 15 تا19 جنوری کو ڈیووس، سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے

اے پی پی  |  Jan 14, 2024

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے 15 تا19 جنوری 2024 کو ڈیووس، سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم سے ’’ ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے ،

اس کے علاوہ وہ عالمی تنازعات سے بچانے ، بین الاقوامی نظام پر اعتماد کی بحالی اور اقتصادی مشکلات سے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اہم تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کئی حکومتی اور کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتوں کے علاوہ ’’ انویسٹ ان پاکستان‘‘ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More