سعودی شاہی خاندان دنیا کا امیر ترین اور طاقتور خاندان قرار

ہم نیوز  |  Jan 14, 2024

سعودی عرب کے شاہی خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

شاہی خاندان ایک اعشاریہ چار کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر ترین خاندان بن گیا۔

عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی رائل فیملی کی دولت برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے خاندان سے تقریبا 16 گنا زیادہ بتائی ہے۔

بغاوت کا الزام، سعودی عرب میں شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی رائل فیملی کی مجموعی دولت دنیا کے 2 امیر ترین اشخاص ایلون مسک اور بل گیٹس کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔

عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی خاندان کو نہ صرف امیر ترین بلکہ دنیا کا سب سے طاقتور خاندان بھی قرار دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More