حج و عمرہ سروسز کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن میں ایک لاکھ سے زائد مہمانوں کی شرکت

اے پی پی  |  Jan 13, 2024

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):حج و عمرہ سروسز کانفرنس اور نمائش کے تیسرے ایڈیشن میں100 سے زائد ممالک سے ایک لاکھ سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وژن2030 کے اقدامات میں سے ایک اقدام کے طور پر عازمین تجربہ پروگرام کے اشتراک سے تقریب جدہ سپرڈوم میں منعقد کی گئی۔ اختتامی تقریب کے دوران سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کارکنوں کی تربیت اور لائسنسنگ اور مسابقتی ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے آغاز پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ وزارت اسلامی امور، کال اور رہنمائی کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عواد بن سبطی الانزی نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے عمرہ کے لیے مہمانوں کے پروگرام کی میزبانی میں مہمانوں کے 15 ویں قافلے سے ملاقات کی۔250 زائرین کا تعلق 14 ایشیائی ممالک سے تھا اور مکہ مکرمہ میں ان کا استقبال کیا گیا۔

ڈاکٹر عواد بن سبطی الانزی نے کہا کہ یہ پروگرام اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے اور مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کا موقع فراہم کرنے میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کی تصدیق کرتا ہے تاکہ انہیں اکٹھا کرنے میں مدد مل سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More