گورنر سندھ سے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کی ملاقات،صنعتوں کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

اے پی پی  |  Jan 13, 2024

کراچی۔ 13 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں وفاقی وزیر کامرس،ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹریز ڈاکٹر گوہر اعجاز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صنعتی پیداوار میں اضافہ،شہر قائد میں خصوصا ًصنعتوں کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافہ سے عام شہری کے ساتھ ساتھ صنعت کار یکساں طور پر پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کا انحصار صنعتی فعالیت پر ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی اگر ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔ نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ نگراں حکومت صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More