اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اے پی پی  |  Jan 13, 2024

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انسداد منسیات کی 8 کارروائیوں میں 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر PA-100 دبئی جانے والے مسافر سے 350 گرام چرس برآمد جبکہ جی پی او لاہور میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 320 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اسی طرح راولپنڈی کوریئر آفس میں کیلیفورنیا سے بھیجے گئے پارسل سے 200 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب 72 کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا ہیں۔سمبڑیال، سیالکوٹ سے 13.2 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔

جہلم کے قریب 6.9 کلو چرس اور 20 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کیا گیا ہے۔ مزیدبرآں بلوچستان میں ملزم سے 3.6 کلو چرس، خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 2.3 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More