مختلف ممالک میں پاکستانی مشنز میں نئے تعینات ٹریڈ و انوسٹمنٹ آفیسران کا وزارت خارجہ کا دورہ

اے پی پی  |  Jan 13, 2024

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):مختلف ممالک میں پاکستانی مشنز میں نئے تعینات ٹریڈ و انوسٹمنٹ آفیسران نے ہفتہ کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہیں جامع بریفنگ دی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ امور محمد سائرس سجاد قاضی نے ان آفیسران کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے ان ٹریڈو انوسٹمنٹ آفسران کے اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے لئے اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ٹی آئی اوز کو پاکستان کی خارجہ پالیسی،اقتصادی سفارتکاری اقدامات بالخصوص خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں اہم انتظامی اور مالی امور کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More