کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 13, 2024

بوگوٹا۔13جنوری (اے پی پی):کولمبیا میں ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ہیں ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے نائب صدر فرانسیا مارکیز نے ایک بیان میں بتایا کہ چوکو ڈیپارٹمنٹ کے دارالحکومت کوئبڈو اور محکمہ اینٹیکویا کے دارالحکومت میڈیلن کے درمیان ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک35زخمی ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More