سرپرائز دیں گے،اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

اے پی پی  |  Jan 13, 2024

ملتان۔ 13 جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 8فروری کوہم سرپرائز دیں گے اورآنیوالا وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی کاہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ کو مسلم لیگی رہنما سینیٹر رانامحمودالحسن،سابق ایم پی اے رانا طاہرشبیر،رانااقبال سراج اوردیگررہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی سیاست کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں عوام کالاڈلاہوں۔ وسیب کے عوام ہمیں ووٹ دیں ہم الگ صوبہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم رانامحمود الحسن اور دیگر مسلم لیگیوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،ہم مل کر اس خطے کے لیے جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ ہم ہی پاکستان کو سنگین بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ہم نفرت اورتقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے۔ مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کو بے نظیر کارڈ کے ذریعے امداد پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کریں گے۔جیسی بھی پچ ملے ہم ڈٹ کرمقابلہ کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More