آئی پی پی کے امیدواروں کا اعلان، جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

اردو نیوز  |  Jan 13, 2024

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

جمعے کو آئی پی پی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کی کل 51 ٹکٹیں جاری کی ہیں۔

آئی پی پی نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشتوں پر امیدواروں کھڑے نہیں کیے۔

جہانگیر ترین ملتان کے حلقہ این اے 149 اور لودھراں کے حلقہ این اے 155 اور پی پی 227  سے انتخاب لڑیں گے، جبکہ عبدالعلیم خان لاہور کے حلقہ این اے 117 اور پی پی 149 سے الیکشن لڑیں گے۔

غلام سرور خان راولپنڈی کے حلقہ این اے 54 اور فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 سے انتخاب میں حصہ لیں گی۔

رانا نذیر خان این اے 79 گوجرانوالہ جبکہ گل اصغر خان این اے 88 خوشاب سے الیکشن میں حصہ لیں گے

ہمایوں اختر خان این اے 97 فیصل آباد اور محمد ہاشم ڈوگر این اے 133 قصور سے الیکشن لڑیں گے

نعمان لنگڑیال این اے 143 ساہیوال جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پی پی 17  راولپنڈی سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More