صائم ایوب نے 4 کیچز لے کر نیا ریکارڈ بنا دیا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صائم ایوب نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جہاں فیلڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چار کیچ گرائے وہیں صائم ایوب نے چار کیچ تھام کر پاکستانی ٹیم کے لئے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

وہ ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ کرنے والے فیلڈر بن گئے، عالمی ریکارڈ میچ میں پانچ کیچز کا ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی

صائم ایوب نے میچ میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 8 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکو ں کی مدد سے 27 رنزبھی بنائے۔

ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 کیچز کرنے کا عالمی ریکارڈ مالدیپ کے ڈبلیو جے مالنڈا کے پاس ہے۔

پاکستان کی جانب سے ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 3 کیچز پکڑنے والوں میں یاسر شاہ، عمر اکمل، شاہد آفریدی، حسین طلعت، شعیب ملک، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور فخر زمان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More