نگراں وفاقی وزیر ثقافت سیدجمال شاہ کا پاک آسٹریا فاخوشلے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پورکا دورہ

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

ہری پور۔ 12 جنوری (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے جمعہ کے روز پاک آسٹریا فاخوشلے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور کا دورہ کیا۔مشیر قومی ورثہ و ثقافت محمد کاشف ارشاد، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی، ڈائریکٹر لوک ورثہ انوار الحق اور ڈائریکٹر ہنر کدہ آمنہ شاہ بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد مجاہد، ریکٹر، فیکلٹی ممبران اور پروفیسر ظفر اقبال نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ریکٹر نے جدید خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے یونیورسٹی کا ایک جامع جائزہ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید سمارٹ کلاس رومز، ایڈوانسڈ ڈیٹا سینٹراور طاقتور ایچ پی سی کلسٹر،جدید ترین عمارتوں اور انفراسٹرکچر ہر پہلو بہترین کارکردگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے سکول آف ڈیزائن، آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر ٹیکنالوجی میں انوویشن لیب کا افتتاح کیا۔

بریفنگ کے بعدیونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور ہنرکدا کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔طلباء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تعلیم، تحقیق اور اختراعات کے لیے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متنوع اور بھرپور ثقافتی ورثہ، خوبصورت ٹپوگرافی اور تاریخی اہمیت کے آثار قدیمہ کے مقامات بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں جنہیں ملک کی معاشی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سیدجمال شاہ نے کہا کہ پاکستان اس مقام پر واقع ہے جسے بجا طور پر ثقافت اور تہذیب کا پگھلنے والا برتن کہا جاتا ہے جبکہ پرانی ثقافتوں کا تنوع اسے خوبصورت پھولوں کا پرکشش گلدستہ بناتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان ملک کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور نوجوان نسل کو تعلیم اور ترقی کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی بامعنی مصروفیات کو آسان بنانے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاکہ وہ معاشرے کاکارامد شہری بن کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More