عدالت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے ساتھ اسکو اشتہاری قرار دیدیا

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

فیصل آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی):سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کا شناختی کا رڈ بلاک کر نے کے ساتھ ساتھ اسکو اشتہاری قرار دیدیا ہے جبکہ ساتھی ملزم سابق سرکاری ملازم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے حکام نے ملزمان شیخ قدیر سابق سرکاری ملازم شفقت علی چیمہ کے خلاف شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیتے ہو ئے اس سے لاکھوں رو پے رقوم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا جبکہ مقدمہ کی سماعت کے دوران سپیشل جج سینٹرل ایف آ ئی اے را نا زاہد اقبال خان نے ملزم شیخ قدیر احمدکا شناختی کا رڈ بلاک کر نے کے ساتھ ساتھ اشتہاری قرار دیتے ہو ئے تفتیشی ا فسر کو اسکی گرفتاری کیلئے کارروائی لینے کا حکم دیا ہے

جبکہ فاضل سپیشل جج نے ساتھی ملزم شفت علی چیمہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہو ئے اسکی بھی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے جبکہ مقدمہ کی سماعت کیلئے فاضل سپیشل جج کی طرف سے 7 فروری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More