اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 57 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

راولپنڈی۔12جنوری (اے پی پی):اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 57 کلو منشیات برآمد کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر EK-613 بحرین جانے والے مسافر سے 2.3 کلو آئس برآمد کی گئی۔باچا خان ایئرپورٹ پر پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.40 کلو آئس برآمد کی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ملزم پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

جی ٹی روڈ پبی کے قریب دو افغان باشندے سے 45 کلو ہیروئن برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 5 کلو کرسٹل برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔حیات آباد پشاور کے قریب تین ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو چرس برآمدکی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More