ہڑتال کی کال نہیں دی ، سیکرٹری پاکستان بار کونسل

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان بار کونسل (پی بی سی)نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پیغام؍خبر وائرل ہے کہ پاکستان بار کونسل نے آج( جمعہ کو) ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

جمعہ کو یہاں سیکرٹری پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کی کال نہیں دی اور نہ ہی اس حوالہ سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔ پی بی سی نے واضح کیا کہ پاکستان بار کونسل ہمیشہ اپنے لیٹر ہیڈ پر ہی پریس ریلیز جاری کرتی ہے اور میڈیا کو مناسب طریقے سے آگاہ کرتی ہے۔

سیکرٹری پی بی سی نے مزید کہا کہ آج کی ہڑتال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مذکورہ خبر/پیغام سراسر جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More