پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، صدرڈاکٹر عارف علوی کی جرمنی کے فوڈ ہول سیلر گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےپاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے پرکشش ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وہ جمعہ کو جرمنی کے عالمی فوڈ ہول سیلر ، میٹرو گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر سٹیفن گروبل اور جرمنی کے پاکستان میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد نے صدر مملکت کو پاکستان میں میٹرو گروپ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے ۔ وفد نے بتایا کہ میٹرو کمپنی ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول ہے ، پاکستان کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔صدر مملکت نے پاکستان میں میٹرو گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More