رونالڈو کا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز رکھنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سرفہرست ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر انکے فالوورز کی تعداد کئی عظیم کرکٹرز سے زیادہ ہے۔

معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ برازیل کے اسٹار فٹبالر سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یوٹیوبر نے سوال کیا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ”کون، نہیں جانتا“۔اسپیڈ نے دوبارہ سوال دہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اْنہیں نہیں جانتے؟

جس پر رونالڈو نے جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں!۔یوٹیوبر کے تصویر دکھانے پر رونالڈو کوہلی کو پہچانے اور کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More