نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر وے ایم ون پر نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر وے ایم ون پر صوابی کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، سامان کوئٹہ سے پشاور سمگل کیا جا رہا تھا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق موٹر وے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم ون پر صوابی کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے -ترجمان نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن کے پاس خفیہ اطلاعات موجود تھیں جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور موٹروے پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا ۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بس کوئٹہ سے پشاور کی جانب جا رہی تھی سامان ضبط کرنے کے بعد بس کے عملے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ سامان میں بسکٹس ، جوسز ، ڈیری کریم ، پلاسٹک شاپرز ، ویسٹ کوٹس اور ڈی سی انورٹر شامل ہیں۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نان کسٹم پیڈ سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More