سعودی قیادت کی سلطنت عمان کے فرمانروا کو اقتدار نشینی کی سالگرہ پر مبارکباد

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

ریاض ۔12جنوری (اے پی پی):خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کو اقتدار نشینی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کے لیے صحت اور سلطنت عمان کے لیے ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں۔سعودی قیادت نےسعودی عرب اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اسے ہر شعبے میں فروغ دینے کی امیدظاہر کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More