سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کاس گوی طریقہ علاج کی منظوری دیدی

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

ریاض ۔12جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تھیلیسیمیا کے لئے ’کاس گوی‘ طریقہ علاج کی منظوری دی ہے۔

العربیہ نیوزکے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ علاج ہے جو کہ جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی “سی آر آئی ایس پی آر ۔ کاس 9 “کا استعمال کرتے ہوئے سکیل سیل انیمیا کے مریضوں کے علاج کے لیے کام کرے گا۔ اس مرض کو تھیلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مریضوں کے علاج کے لیے کارآمد ہوگا۔

سعودی عرب کی ڈرگ اتھارٹی نے ضروری معیارات پر پورا اترنے کی جانچ کے لیےعلاج کی تاثیر، حفاظت اور معیار کا اچھی طرح جائزہ لیا۔ علاج متاثرہ جین میں جینیاتی تبدیلی کی جینیاتی ترمیم کے ذریعے کام کرتا ہے تاکہ مریض کی ہڈی سے سٹیم سیل نکال کر میرو لیبارٹری میں جینیاتی طور پر ان کی تدوین اور دیرپا اثر دینے کے لیے مریض کے جسم میں دوبارہ پیوند کاری کرکے جسم میں ہیموگلوبن کو مناسب طریقے سے پیدا کرسکے۔اس تناظر میں، طبی جینیات کی مشیر ڈاکٹر مریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ پچھلے کلینیکل ٹرائلز نے سوزش کے حملوں اور شدید عروقی رکاوٹوں کو کم کرنے میں علاج کی تاثیر کو ظاہر کیا تھا، جب کہ جینیاتی دوائی کا جسم میں “سی آر آئی ایس پی آر ۔ کاس 9 “ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈی این سے کا پر کوئی منفی اثر ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More