عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے، جنوبی افریقا

اے پی پی  |  Jan 12, 2024

کیپ ٹاون ۔12جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے۔

رائٹرز کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں جنوبی افریقا کی جانب سے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت کے پہلے دن کے اختتام پر سامنے آیا۔جنوبی افریقا نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔جنوبی افریقانے کہا کہ 3 ماہ کی سرائیلی بمباری نے غزہ کا بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے جس میں 23 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 23 لاکھ فلسطینی بےگھر ہوئے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے کہا ہے کہ اسرائیل جنوبی افریقہ کے مضحکہ خیز خونریزی کے الزام کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے پیش ہو گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More