ہم جانتے ہیں پاکستان ٹیم کتنی مضبوط ہے، کین ولیمسن

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کتنی مضبوط حریف ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی ایک بہترین ٹیم ہے، پاکستان کے خلاف کھیلنا ایک شاندار موقع ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایک اور شاندار مقابلہ ہوگا، گزشتہ برس ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز پاکستان نے جیتی تھی جس میں پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا تھا۔

مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، شاہین آفریدی

کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز ایک اچھا موقع ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More