پاک نیوزی لینڈ ٹی 20، قومی اسکواڈ کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

اسامہ میر اورعباس آفریدی ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔ محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخاراحمد، عامر جمال، حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

آکلینڈ میں پہلا ٹی 20 میچ صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کا نوجوان کرکٹرز کو خاموشی کیساتھ کھیلنے کا مشورہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے باہمی ریکارڈ کے مطابق گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 34 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے۔ پاکستان نے 20 جبکہ 13 میچز میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More