گاڑیوں کی فروخت میں 35 فیصد کمی

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

اسلام آباد: ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان آٹوموٹیو ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 63 ہزار 847 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 97 ہزار 575 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کرنے کیلئے تیار ہے، گوہر اعجاز

دسمبر میں ملک میں گاڑیوں کے 8 ہزار 526 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 53 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملک میں گاڑیوں کے 18 ہزار 313 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، نومبر میں ملک میں گاڑیوں کے 10 ہزار 132 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 8 ہزار 526 یونٹس ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More