آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہنے جبکہ لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے،شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کردی گئی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید موسم شدیدسرد اورخشک رہا جبکہ دھند چھائی رہی ۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال،سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06جبکہ زیادہ سے زیادہ12سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 212 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرانڈ میں 280،یو ایس قونصلیٹ 435،سید مراتب علی روڈ 238 ،لاہور امریکن سکول 239،سی ای آر پی آفس 238،پاکستان انجینئرنگ سروسز 210اور شاہراہ قائد اعظم پر370ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More