اسلام آباد کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر چینی شہری قتل

اردو نیوز  |  Jan 11, 2024

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 14 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک چینی شہری کو قتل کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 6 جنوری کو تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح ڈاکو علی الصبح ہارون نامی چینی شہری کے گھر میں داخل ہوئے۔دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے ہارون پر فائرنگ کردی اور گولی ان کے پیٹ میں لگی، فائرنگ سے ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔ 

ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج پمز ہسپتال اسلام آباد میں چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘ مقتول ہارون بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ترجمان ناصر فرید نے اردو نیوز کو بتایا کہ مقتول چینی شہری 2019 میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے تھے۔ انہوں اسلامک سٹیڈیز میں تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔چینی شہری کی نمازِ جنازہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ادا کردی گئی تعلیم کی غرض سے پاکستان آنے والے چینی شہری کی نماز جنازہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ’جامعہ کی حدود میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر چینی شہری کی نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More