ملکی برآمدات 2024 کے اختتام تک 20 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ سکتی ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ 2024 کے اختتام تک پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے اور سال کے اختتام تک ملکی برآمدات 20 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ سکتی ہیں ۔

وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی 2023 میں پاکستانی برآمدات کم ہو کر 2.068 ارب ڈالر کی سطح تک آگئی تھی نگران حکومت نے موثر اور جامع حکمت عملی کےذریعے برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے کوششیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتائج دسمبر 2023 میں واضح طور ہر سامنے آئے جب برآمدات کا حجم 2.812 ارب ڈالر تک پہنچا جو کہ 511 ملین ڈالر کا قابل ذکر اضافہ ہے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ صنعتوں کو توانائی کی فراہمی کو یقینی بنا کر پاکستان نے کامیابی کے ساتھ برآمدات کو بحال کیا ہے، خاص طور پر امریکہ اور یورپی یونین کی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ برآمدی صلاحیت میں بحالی ، سال 2024 کے اختتام تک برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک پہنچا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موثر برآمدی حکمت عملیوں کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More