کرکٹ وکٹوریہ کی بابراعظم کو بی بی ایل اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے پیشکش

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو کرکٹ وکٹوریہ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی بڑی پیشکش کردی۔

کرکٹ وکٹوریہ کے اعلیٰ عہدیداران کی میلبرن میں بابراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے سابق کپتان کو طویل طرز کے فارمیٹ کیلئے کنٹریکٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، جس پر کرکٹر نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔مزید پڑھیں: بابراعظم کی خراب فارم پر کپتان شاہین کا بیان بھی سامنے آگیا

بابراعظم نے کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کو بتایا کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More