اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 6 شدت کا زلزلہ

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کو دن 2 بجکر 20 منٹ پر 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقہ میں 213 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی، علاقائی و ضلعی اداروں سے متعلقہ علاقوں میں زلزلے کے نقصانات / اثرات کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More