پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اردو نیوز  |  Jan 11, 2024

پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی بالترتیب شدت چھ اور چھ اعشاریہ چار تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شدید جھٹکوں کے باعث کابل اور اسلام آباد میں عمارتیں ہل گئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی علاقے میں افغان صوبے بدخشاں کے ضلع جورم میں تھا۔

اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیرزمین گہرائی 213 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ 

پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق زلزلہ دو بج کر 20 منٹ پر آیا۔

زلزلے کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More