سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے خلاف دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے خلاف دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے جمعرات کو یہاں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ آ چکی ہے۔ انہوں نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ہم کیسے آپ کی درخواست سنیں؟۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سید ظفر علی شاہ کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ 8 فروری 2024ء کو عام انتخابات کی تاریخ کے بعد موجودہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More