پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پرپشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔مزید کہا گیا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ، نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کا سیکشن 232چیلنج

تحریک انصاف نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اور ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بیرسٹر گوہر خان کی چیئرمین شپ بھی بحال ہو گئی تھی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان دے اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More