اردن کے ولی عہداہلیہ کے ہمراہ 2 روزہ دورہ پر سنگاپور پہنچیں گے

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

عمان ۔11جنوری (اے پی پی):اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ الثانی اپنی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین آج( جمعرات کو ) اپنے پہلےغیرملکی 2 روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور جائیں گے۔

اردو نیوز کے مطابق دورہ کے دوران وہ سنگاپور کے صدر ، وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام اور کاروباری رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔اردن کے ولی عہد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور لی کوان یو سکول آف پبلک پالیسی کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ انسانی سرمائے کی ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More