اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اردو نیوز  |  Jan 11, 2024

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیرزمین گہرائی 213 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ 

مقامی وقت کے مطابق زلزلہ دو بج کر 20 منٹ پر آیا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات، دیر بالا، مردان، صوابی، مظفر آباد، سرگودھا اور ننکانہ صاحب میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی۔ تاحال کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More