سلامتی کونسل کی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

نیو یارک ۔11جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےقرارداد منظور کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران بحیرہ احمر میں ان حملوں نے عالمی تجارت میں خلل اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔سلامتی کونسل نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے بند کر کے جاپانی کارگو کمپنی کے جہاز گلیکسی لیڈراور اس کے عملے کے 25 ارکان کو رہا کر یں۔امریکا اور جاپان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی قانون کا احترام کیا جانا چاہیے۔

قرارداد کے مطابق بحری آمد و رفت اور کمرشل جہازوں کو گزرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔دونوں ممالک نے قرارداد میں کہا ہے کہ رکن ممالک کو اپنے جہازوں کو حملوں سے بچانے کا حق حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More