کھپرو پولیس کی کارروائی،منشیات ،مضر صحت گٹکا برآمد

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

حیدرآباد۔ 11 جنوری (اے پی پی):کھپرو پولیس کی منشیات کی فروخت کے خلاف بڑی اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے بڑے ڈیلر کے گدام پر چھاپا مار کر 1 لاکھ 65 ہزار مضر صحت گٹکے کی پڑیاں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کھپرو کے علاقے گوٹھ عثمان بزدار میں منشیات کے بڑے ڈیلر حیدر عرف پپو کے گدام پر چھاپہ مار کر ممنوعہ مضر صحت رائل کنگ گٹکا کی 1 لاکھ 65 ہزار پڑیاں برآمد کر لیں، جس کی مالیت پندرہ لاکھ سے زائد ہے ۔

منشیات فروش حیدر عرف پپو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں ملزمان حیدرعرف پپو، ذوالفقار بوذدار، عارف بوذدار اور محمد علی زنگیجو کے خلاف گٹکا مین پڑی ایکٹ 2019 کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 03/2024 درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More