ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، صدر ایکواڈور

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

کیٹو۔11جنوری (اے پی پی):ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبووا نے کہا ہے کہ ہم ملک کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔

ایکواڈور کے نشریاتی ریڈیو کانیلا سے بات کرتےہوئے صدر نے کہا کہ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی جن کو روکنا حکومت کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا ملک ایک دھچکے سے گزرا ہے ،ہم حالت جنگ میں ہیں اور اپنا ملک کسی بھی قیمت پر ان دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ملک سے بد امنی ختم کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،یہ جتھے ٹی وی چینل نشریات کے دوران دھاوا بولتے ہوئے پہنچے،حفاظتی اہلکاروں کو یر غمال بنایا اور صدر کو گٹھنے ٹیکنے کا کہہ رہے ہیں مگر وہ جان لیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک مسلح گروہ نے ٹی وی چینل نشریات کے دوران دھاوا بول دیا تھا جس پر صدر نے کہا کہ اس قسم کا قدم اٹھانے سے قبل ایسے لوگوں کو دو بار سوچنا ہوگا،جنہوں نے ایسا کیا ہے وہ جان لیں کہ اُن کے خلاف ہمارا ردعمل کافی سخت ہوگا، ہم یرغمالیوں کی سلامتی کےلیے تمام امکانات پر کام کر رہے ہیں،میں ملک کے ججوں اور وکلا سے کہتاہوں کہ اگر انہوں نے ان جتھوں کے لیڈروں سے ہمدردی برتی تو اُن سے بھی دہشتگردوں جیسا معاملہ رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More