فلسطین کاز’ کو ختم کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کرتے ہیں، عرب رہنما

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

عقبہ ۔11جنوری (اے پی پی):اردن کے شاہ عبداللہ ،مصری صدر السیسی اور محمود عباس نے عقبہ میں ہونے والی کانفرنس میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ فلسطینی شہریوں کو بچایا جا سکے۔ تینوں رہنماؤں کی طرف سے اس امر کا اظہار عقبہ میں سربراہی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابقاس سہ طرفہ کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس کو شریک کیا گیا۔ محمود عباس نے کہا ‘فلسطین کاز’ کو ختم کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔ غزہ کو مغربی کنارے سے الگ کرنا کسی صورت قبول نہیں کر سکتے۔محمود عباس نے کہا مغربی کنارا اور غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کی بنیادی اکائیاں ہیں۔ انہیں کسی صورت الگ نہیں کرنے دیں گے۔

مصر کے صدر السیسی نے اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے مزید امدادی سامان کی فراہم پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ غزہ کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو ایک فیصلہ کن موقف اختیار کر کے غزہ میں جنگ بندی کرانی چاہیے۔واضح رہے تینوں عرب رہنماؤں کی ملاقات اردن کے بحیرہ احمر سے جڑے شہر عقبہ میں ہوئی، تینوں رہنماؤں نے فلسطین کاز کو ختم کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More