اے پی پی | Jan 11, 2024
کِم جونگ اُن کی دھمکی ان کی انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گی، جنوبی کوریا
سیئول ۔11جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی دھمکی ان کی اپنی ہی انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گی۔العربیہ کے مطابق جنوبی کوریا وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت، شمالی کوریا کی ہر اشتعالی کارروائی کا سخت جواب دے گی۔ کوریا جزیرہ نما میں تنائو میں اضافے کے لئے جو بھی کیا گیا وہ جلد یا بدیر خود شمالی کوریا انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گا۔ وزارت خارجہ سے ایک شخصیت نے کہا ہے کہ کِم جونگ اُن کی جنوبی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی ہمارے نزدیک محض لفظوں کا کھیل ہے۔واضح رہے کہ کِم نے بعض فیکٹریوں کے دورے کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اگر جنوب نے شمال کے خلاف اسلحے کی طاقت استعمال کرنے یا پھر شمال کی سلامتی و خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اگر ایسا کوئی موقع پیدا ہوا تو ہم اپنے پاس موجود تمام سازوسامان کو استعمال کریں گے اور جنوب کو ختم کرنے میں ہرگز تردّد نہیں کریں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More