الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مالی، انتظامی اورسکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

جمعرات کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے، ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے، انہیں بہتر کریں گے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں۔ انتخابات انشاءاللہ 8 فروری 2024ء جمعرات کو ہوں گے، 8 فروری کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر عوام کی قطاریں نظر آئیں گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More